ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں 13.6 لاکھ ووٹرکی تعداد بڑھی

مہاراشٹر میں 13.6 لاکھ ووٹرکی تعداد بڑھی

Mon, 05 Feb 2018 11:10:25    S.O. News Service

ممبئی4 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں سال 2014 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد سے 13.6 لاکھ ووٹر کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اسی کے ساتھ ریاست میں ووٹروں کی تعداد قریب 8.49 کروڑ بھی ہو گئی ہے۔ حالیہ دنوں ووٹر لسٹ میں کی گئی حک وترمیم کے بعد ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ ریاستی الیکشن محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ نظر ثانی شدہ ووٹروں کی فہرست 10 جنوری 2018 کو شائع کی گئی تھی۔ ترمیم کے بعد ریاست میں کل 8,48,96,357 ووٹر ہیں جہاں گذشتہ اسمبلی انتخابات اکتوبر 2014 میں ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں مرد4,45,67,486اور 4,03,27,03خواتین ووٹرس ہیں جب کہ جنس ثالت کے1,885 ووٹر ہیں ۔


Share: